سٹار بکس کا بائیکاٹ؛ ظہران ممدانی کا ہڑتالی ملازمین کی حمایت کااعلان

0
33

نیویارک ( پاکستان نیوز) نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے سٹار بک کے ہڑتالی ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ جب تک ملازمین کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے وہ سٹار بکس کا بائیکاٹ کریں، ملازمین نے 2021 میں بوفالو کے ایک اسٹور میں یونین بنانے کے لیے ووٹ دیا تھا۔ دسمبر 2023 میں کمپنی نے وعدہ کیا تھا کہ 2024 کے اختتام تک معاہدہ طے کر لیا جائے گا، لیکن موجودہ سی ای او برائن نکول کے دور میں پیش رفت رک گئی ہے۔ملازمین بہتر تنخواہ، مناسب اوقاتِ کار اور اسٹورز میں اضافی عملے کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طویل کسٹمر انتظار اور محدود کام کے اوقات اکثر مسائل پیدا کرتے ہیں، جبکہ بہت سے کارکن وہ 20 گھنٹے فی ہفتہ نہیں پا رہے جو کمپنی کے فوائد کے لیے ضروری ہیں۔علاوہ ازیں یونین نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی سینکڑوں غیر منصفانہ لیبر پریکٹس کے الزامات حل کرے، جن میں یونین بنانے پر ملازمین کی برطرفی اور پالیسی تبدیلیاں شامل ہیں، جیسے کہ ریسٹ روم استعمال صرف ادائیگی کرنیوالے صارفین کے لیے محدود کرنا۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عہدے دار لاکھوں کماتے ہیں، لیکن نیچے کے کارکن اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here