شکاگو (پاکستان نیوز) شکاگو میں ہونے والی انٹرنیشنل سائنس اینڈ انوویشن کانفرنس میں پاکستان کے صوبے سندھ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم شاہان علی میمن نے میدان مار لیا، شکاگو کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں منعقدہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس آن دی سائنس اینڈ انوویشن (ICSSI) میں دنیا بھر سے دو سو سے زائد سائنسی محققین نے مختلف موضوعات پر تحقیقی مقالے پیش کئے۔اس کانفرنس کے لیے امریکہ کی یونیورسٹی نے شاہان علی میمن کو جہاز کا ٹکٹ دے کر شکاگو بلایا۔دو سو سے زائد سائنس ریسرچ اسکالرز میں ایک سندھی نوجوان کی برتری یقیناً سندھ کے لیے باعثِ فخر ہے، جس کے بارے میں حکومت، سندھی اور ”قومی” میڈیا کو عموماً علم نہیں، لیکن نیچر نیوز جو کہ دنیا کی سب سے بڑی لندن میں تحقیقی مقالوں کی اشاعت کے لیے ایک بڑا پبلشر ہے، اس نے کامیابی کے فوراً بعد شاہان علی میمن سے آج انٹرویو کے لیے وقت دینے کو کہا ہے۔سندھ اور سندھ کے عوام کے لیے کام کرنے والی ملکی اور غیر ملکی تنظیموں کے سامنے ہمارا سندھ ویژن گروپ شاہان علی میمن کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔