انتخابات پر ملک میں بڑی خانہ جنگی کا خدشہ زور پکڑنے لگا

0
173

نیویارک (پاکستان نیوز) بائیں بازو کی قوتوں نے رواں برس نومبر میں بڑی خانہ جنگی کی تیاری شروع کر دی ہے ، بائیں بازو کے بڑے گروپ نے اس سلسلے میں تمام گروپس کو متحرک کرنا شروع کر دیا ہے جن کے پاس اسلحے کی بڑی تعداد موجود ہے ، 80 سے زائد ایڈووکیسی گروپس اور انسانی بہبود کی تنظیموں نے رواں برس نومبر کے دوران اس بڑے خطرے کے پیش نظر حکام کو خبردار کیا ہے کہ کس طرح شدت پسند ملک میں بڑے حملے کی تیاری کر رہے ہیں ، ٹرمپ کی فتح یا شکست کی صورت میں ملک میں اندرونی خلفشار پیدا کی جا سکتی ہے جس کا نقصان عام افراد کو اٹھانا پڑے گا ۔تنظیموں کی جانب سے سیکیورٹی اداروں کو بھی اس سلسلے میں متحرک رہنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ٹرمپ کے لاکھوں حامیوں نے انتخابی نتائج کے حوالے سے بڑی پلاننگ مرتب کر لی ہے ، انتخابی شکست یا فتح کی صورت میں بڑی خانہ جنگی پھوٹ سکتی ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here