نیویارک(پاکستان نیوز)نیویارک کے سابق میئر اور کھرب پتی مائیک بلوم برگ کیخلاف ووٹنگ سکینڈل سامنے آنے کے بعد کڑی سزا کا سامنا ہے ، واشنگٹن پوسٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلومبرگ اور اس کی ٹیم نے فلوریڈا میں رہائش پذیر 30 ہزار سے زائد سیاہ فام افراد اور ہسپانوی قومیت کے شہریوں کے عدالتی جرمانوں اور دیگر قانونی ادائیگیوں کو یقینی بنایا ہے تاکہ ان افراد سے ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت میں ووٹ حاصل کیے جا سکیں ، واشنگٹن پوسٹ کی سٹوری بریک ہونے کے بعد سوشل میڈیا اور دیگر فورمز پر اس خبر کو کافی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے کہ بلوم برگ نے قانونی طور پر نااہل افراد کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ان کے لاکھوں ڈالر کے جرمانے ادا کیے ہیں ۔