نیویارک (پاکستان نیوز) جارج ٹائون یونیورسٹی نے اصلاحات کے کیس میں مسلم وکیل عدنان سید کی خدمات حاصل کر لی ہیں، عدنان کو جارج ٹائون یونیورسٹی کی جانب سے پروگرام ایسو سی ایٹ کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے ، یونیورسٹی کے ٹوئیٹ کے مطابق عدنان سید نے کریمنل لیگل سسٹم اور دیگر حوالوں سے قانونی معاونت کے لیے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے ، عدنان سعید کی رہنمائی میں طلبا قانون کی ایسی دفعات جن کا غلط استعمال کیا جاتا ہے کو سمجھنے کی کوشش کریں گے جبکہ اس کے ساتھ عدالتی کیسوں، تحقیقات کے حوالے سے شارٹ ڈاکومینٹریز بھی تیار کرسکیں گے ، کہ کس طرح بے قصور افراد کو جیلوں سے رہا کرایا جاتا ہے ، یونیورسٹی کے مطابق طلبا کو عدنان کے تجربے سے سیکھنے کا موقع ملے گا، 41 سالہ عدنان سید نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے طلبا کو قانونی دائو پیج سکھانے کے لیے پر امید ہیں،