نیویارک (پاکستان نیوز)ڈی پال یونیورسٹی کی پاکستانی نژاد طالبہ بشریٰ امیوال نے پہلی نوجوان مسلم آفیشل ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ، بشریٰ کے اہل خانہ دس سال قبل کراچی سے امریکہ منتقل ہوئے تھے ، بشریٰ امریکہ میں مسلم نوجوانوں کی آواز بن رہی ہیں اور ان کی کالج میں مہم کو کافی سراہا گیا ہے جس کی واضح مثال نیویارک ٹائمز ، ٹائم میگزین اور ٹین ووگ میں ان کو خصوصی کوریج ملنا ہے ۔