ٹرمپ کے دور حکومت کے 1209روز میں ملازمتوں کی منظوری کی شرح سب سے زیادہ 49فیصد رہی
نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدور باراک اوباما اور جارج بش کو مات دے دی ، جی ہاں مقامی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے دور حکومت کے 1209روز کے دوران 49فیصد ملازمتوں کی منظوری دی جبکہ سابق صدر باراک اوباما کے دور حکومت کے 1209دنوں کے دوران ملازمتوں کی منظوری کی شرح 47فیصد رہی ، اسی طرح جارج ڈبلیو بش کے دورحکومت میں اس مدت کے دوران ملازمتوں کی منظوری کی شرح 46 فیصد رہی ۔