دہشتگردی؛پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا

0
21

اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا،عالمی دہشتگردی انڈیکس 2025ء میں پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا۔انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی رپورٹ میں گزشتہ 17 سال کے دوران دہشتگردی کے رجحانات اور اثرات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔2024ء میں پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ ہوا ۔پاکستان میں 2023ء میں 517 حملے رپورٹ ہوئے جو 2024 ء میں بڑھ کر 1,099 تک جا پہنچے جو گزشتہ ایک دہائی میں سب سے بڑا سالانہ اضافہ ہے۔کالعدم ٹی ٹی پی ملک میں تیزی سے بڑھنے والی سب سے خطرناک دہشتگرد تنظیم کے طور پر سامنے آئی جو 2024ء میں پاکستان میں 52 فیصد ہلاکتوں کی ذمہ دار تھی۔گزشتہ سال ٹی ٹی پی نے 482 حملے کیے، جن میں 558 افراد جاں بحق ہوئے جو 2023ء کی 293 ہلاکتوں کے مقابلے میں 91 فیصد زیادہ ہیں،افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد دہشتگردوں کو سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں مل گئیں جس سے پاکستان خصوصاً خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں حملے تیزی سے بڑھے ہیں۔بلوچستان لبریشن آرمی نے 2024ء میں پاکستان کا سب سے مہلک حملہ کیا، کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے میں 25 افراد جاں بحق ہوئے۔بلوچ عسکریت پسند گروہوں کے حملے 116 سے بڑھ کر 504 ہو گئے جبکہ ان حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بھی 4 گنا بڑھ کر 388 ہو گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here