واشنگنٹن (پاکستان نیوز)عوام کی اکثریت نے افغانستان کے حوالے سے صدر بائیڈن کی حکمت عملی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ، تفصیلات کے مطابق این بی سی کے پول کے مطابق صدر بائیڈن کی کارکردگی کے حامی افراد کی تعداد میں 8 فیصد کمی واقعہ ہوئی ہے ، سروے کے مطابق پہلی مرتبہ صدر بائیڈن کی ریٹنگ پچاس فیصد سے نیچے چلی گئی ہے ، افغانستان سے فوجی انخلا اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بائیڈن کی حکمت عملی سے امریکہ کے عوام مطمئن دکھائی نہیں دے رہے ہیں جس کا اظہار پول کے دوران نمایاں طور پر سامنے آیا ہے ۔ عوام نے بائیڈن کی افغانستان کے متعلق حکمت عملی کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے ، یو ایس ملٹری کے مطابق 14 اگست سے اب تک افغانستان سے 25 ہزار سے زائد امریکی افواج کا انخلا مکمل کیا جا چکا ہے ، سروے میں شامل تجزیہ کاروں ڈیموکریٹس کے پولسٹر جیف جوکہ ہارٹ ریسرچ ایسو سی ایشن سے بھی وابستہ ہیں نے بتایا کہ افغانستان مسئلے کی بچائے ملک میں کرونا کے حوالے سے پالیسی نے بائیڈن کی کارکردگی پر زیادہ سوالیہ نشان اٹھایا ہے ،سروے کے دوران 74 فیصد امریکیوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا بہت برے طریقے سے کیا گیا ہے ۔ کچھ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس میں مناسب وقت کا انتخاب بھی نہیں کیا گیا ۔