واشنگٹن(پاکستان نیوز)پاکستان کورونا متاثرین کے لحاظ سے دنیا میں پندرہویں نمبرپر آگیا۔ملک بھرمیں کورونا وائرس سے مزید 6افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 670نئے کیس سامنے آگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا متاثرین288717 جبکہ اموات 6168 ہو گئیں۔ صحتیاب مریضوں کی تعداد 266301 ہو گئی۔ فعال کیس 16248 رہ گئے۔769مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔141 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھرمیں 24022 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔پنجاب میں کورونا کے 188نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 2 مریض چل بسے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیمطابق لاہور میں 94، ننکانہ 2، قصور 1،شیخوپورہ2، راولپنڈی5، گوجرانوالہ 16، سیالکوٹ9،نارووال 1،گجرات10،منڈی بہاو¿الدین4، ملتان9،وہاڑی1،فیصل آباد 10،چنیوٹ 1، ٹوبہ 4،جھنگ 1، رحیم یار خان 1،سرگودھا 4،بہاولنگر1،بہاولپور 1، ڈیرہ غازیخان3، ساہیوال6، اوکاڑہ 1اور پاکپتن میں 1کیس رپورٹ ہو۱۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 87441 ہو چکی۔ ابتک824250ٹیسٹ کیے جا چکے۔نشتر ہسپتال ملتان کے آئیسو لیشن وارڈز میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 رہ گئی۔ دریں اثنائ اتوار بازاروں میں ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کو اختیار کرنے کی حکومتی ہدایات نظر انداز ہونے لگیں۔لاہور کے علاقہ شادمان میں لگنے والے اتوار بازار میں دکانداروں نے خود ساختہ دکانیں اور ریڑھیاں لگا لیں جہاں خریداروں کی جانب سے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیا جا تارہا نہ ہی دکانداروں نے اس کا خیال رکھا۔ادھر دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد2کروڑ17لاکھ جبکہ ہلاکتیں 7لاکھ 71 ہزار سے بڑھ گئیں۔ بھارت میں متاثرین ساڑھے 26 لاکھ جبکہ اموات 51ہزار سے تجاوز کر گئیں۔کیسز بڑھنے پرآکلینڈ میں لاک ڈاﺅن میں 26 اگست تک توسیع کردی گئی۔نیویارک میں میوزیم، آرٹ گیلریز اور ثقافتی مراکز24 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کے پیش نظر نئے تعلیمی سال میں فاصلاتی تدریس کا سلسلہ سات ہفتے جاری رہے گاجس کے بعد سکول کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ امریکہ کے سنٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے کہاہے کورونا سے صحتیاب افراد کو3 ماہ آرام کی ضرورت نہیں۔ٹیسٹنگ علامات کے ظاہر ہونے پر ہی کی جائے ، تاہم ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال ضرور رکھنا چاہیے۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے حکومت تین قسم کی کورونا ویکسین کے تجربات جاری رکھے ہوئے ہے۔ جلد ان کی بڑی مقدار تیار کی جائے گی اور ہر بھارتی تک پہنچائی جائے گی۔اماراتی اپیکس نیشنل انویسٹمنٹ کمپنی نے ٹیسٹنگ ڈیوائس سمیت کورونا وائرس سے متعلق تحقیق اور ترقی پر تعاون کیلئے اسرائیل کے تیرا گروپ کیساتھ سٹریٹجک تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے۔