قرضوں کی ادائیگی میں سہولت کیلئے ٹیکسی ڈرائیوروں کی ریلی

0
113

نیویارک (پاکستان نیوز)قرضوں کے حوالے سے شرائط کا معاہدہ ختم کیے جانے کے بعد نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس کی جانب سے 18گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ 1200میل طویل ریلی نکالی گئی جس میں ڈرائیوروں نے قرضوں کے حوالے سے پرانے معاہدے کو بحال کیے جانے کا مطالبہ کیا جس کے تحت 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر کے قرض کو 1122 ڈالر ماہانہ کے حساب سے 20 سالوں میں ادا کیا جانا تھا لیکن حکومت نے اس حوالے سے معاہدے کو منسوخ کرتے ہوئے اس کی شرائط کو دوبارہ سے طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے خلاف ڈرائیوروں کا احتجاج جاری ہے،اس حوالے سے سینیٹر شمر اور سٹیلی اوبرائن نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے وہی شرائط پیش کریں گے جوکہ قانون میں موجود ہیں ، انھوں نے کہا کہ ڈرائیوروں کے لیے قرضوں کو ادائیگی کے قابل بنایا جائے گا، سینیٹر شومر کی قیادت میں ڈرائیووں کو معاہدے کی میز پر لایا گیا ہے اور ان سے قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے شرائط طبے کی گئی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here