ہیوسٹن (پاکستان نیوز) ہیوسٹن میں منی لانڈرنگ اور جعلسازی کا بڑا کیس سامنے آ گیا ہے جہاں سیکیورٹی اداروں نے کورونا ریلیف فنڈ کی رقم سے خریدی گئیں 16 ملین ڈالر کی لیمبرگنی اور پورشے گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں ، تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے عامر عقیل ، پردیپ بسرا ، رفعت باجوہ ، میئر میسک ، ماریسو نیویا اور رچرڈ روتھ نامی افراد کے گروپ نے بڑی جعلسازی کرتے ہوئے کورونا ریلیف فنڈ سے حاصل ہونے والی رقم کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے مہنگی ترین گاڑیاں لمبرگنی اور پورشے خرید لیں جن کو سیکیورٹی اداروں کی جانب سے قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف فراڈ اور منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔