19 اپریل کو مستحق و ضرورت مند افراد کو غذائی اجناس مفت فراہم کی جائینگی، ضرورت مند تنطیم کے دفتر سے 1 بجے سے 4 بجے تک حاصل کر سکتے ہیں
شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو لینڈ میں دینی، سماجی و فلاحی خدمات کی تنظیم اسلامک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام کرونا وائرس کے باعث موجودہ مشکل حالات میں نادار و مستحق افراد میں ان کی ضروریات زندگی کی سہولت کیلئے 19 اپریل کو دوپہر ایک بجے سے چار بجے تک فاﺅنڈیشن کے دفتر واقع 300 ویسٹ ہائی رِج روڈ، ولا پارک میں غذائی مصنوعات (فوڈ اینڈ گروسری) مفت تقسیم کی جائینگی۔ اسلامک فاﺅنڈیشن کے اعلامیہ کے مطابق ضرورت مند افراد و خاندان اتوار 19 اپریل کو ایک بجے سے چار بجے تک فاﺅنڈیشن کے دفتر آکر اپنی ضروریات زندگی کا سامان حاصل کر سکتے ہیں۔ تنظیم کا منشور Faith In Action ہے اور اس حوالے سے تنظیم مذہبی، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں کئی برسوں سے سرگرم عمل ہے۔