لندن(پاکستان نیوز) درجہ حرارت میں اضافے سے بننے والے ریکارڈز کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ مہینے کو انسانی تاریخ کا گرم ترین اپریل قرار دیا گیا ہے۔ یورپی یونین کی موسمیاتی تبدیلی کی نگرانی کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ مسلسل 11 واں مہینہ ہے جس نے گرم ترین ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جون 2023 سے اپریل 2024 تک ہر مہینے نے کرہ ارض پرگرم ترین رہنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ گزشتہ 12 ماہ کے دوران اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.61 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا جو انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔