نیویارک (پاکستان نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے اختلافات کی وجہ سے ری پبلیکن پارٹی میں تقسیم ، منحرف اراکین تیسری جماعت بنانے کے لیے کوشاں ہو سکتے ہیں، مواخذے کارروائی کے دوران منحرف ری پبلیکن اراکین نے جماعت کے مستقبل پر سوالیہ نشانات لگا دیئے ہیں اگر آئندہ انتخابات کے لیے بھی صدارتی امیدوار کے طور پر ٹرمپ کا انتخاب کیا گیا تو ری پبلیکن جماعت کے منحرف اراکین کے تیسری جماعت بنانے میں کوئی قباحت کی بات نہیں ہوگی ۔