پاکستانی طالبہ زارا نعیم گلوبل پرائز ونر قرار

0
173

لاہور(پاکستان نیوز) پاکستانی طالبہ زارا نعیم کو دسمبر 2020 میں ہونےوالے اے سی سی اے (ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاو¿نٹنٹس) کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر لینے پر گلوبل پرائز ونر قرار دیا گیا ہے۔ لاہور کے سکول کی طالبہ زارا نعیم نے فنانشنل رپورٹنگ کے امتحان میں اے سی سی اے کے تمام طلبہ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔حکومت پاکستان کی جانب سے بھی زارا نعیم کی کامیابی کو سراہا اور مبارکباد دی گئی ہے۔حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو فخر ہے کہ زارا نعیم کو اے سی سی اے میں سب سے زیادہ نمبر لینے پر گلوبل پرائز ونر قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے بھی ٹویٹ میں کہا کہ دنیا بھر میں اے سی سی اے امتحان میں ٹاپ کرکے زارا نعیم ڈار قوم کا فخر بن گئی ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here