ڈھاکہ(پاکستان نیوز) بنگلہ دیش نے ناک کا سپرے تیار کیا ہے اور اس سپرے سے کورونا وائرس کو مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمیائی میٹرولوجی کی ترقی کیلئے حکومت کے ذریعے قائم کردہ بی آر آئی سی ایم نے ناک کا سپرے تیار کیا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ وائرس کو مار سکتا ہے سپرے سے لوگوں کو وائرس سے بچانے میں مدد کرنے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ یہ پہلے ہی معلوم ہے کہ ٹرانسمیشن پوائنٹ منہ، ناک اور آنکھیں ہیں۔