اسلام آباد(پاکستان نیوز) جاپان نے پاکستان کے ذمہ واجب الادا 37 کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی موخر کر دی، ترجمان جاپانی سفارتخانے کے مطابق قرض ادائیگی مؤخر کرنے مقصد پاکستان کو کورونا کیخلاف مدد فراہم کرنا ہے ہے، قرض ادائیگی مؤخر کرنے کا فیصلہ جی 20 کے قرض معطلی اقدام کے تحت کیا گیا، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد نے دستاویزات پر دستخط کئے۔