ٹک ٹاک :پاکستان کی65 لاکھ ویڈیوز

0
733

اسلام آباد(پاکستان نیوز) چین کی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے شفافیت سے متعلق اپنی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پالیسی کی خلاف ورزی کی پاداش میں پاکستان سے 65 لاکھ ویڈیوز حذف کی گئی ہیں۔ ٹک ٹاک کی جانب سے ٹرانسپیرنسی سے متعلق رپورٹ جمعرات کو جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان حذف کی گئی ویڈیوز کے اعتبار سے ایپ کے صارف ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹک ٹاک کے مطابق کیمونٹی گائیڈ لائنز، استعمال کی شرائط کی خلاف ورزی اور کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کی بنیاد پر ویڈیوز ہٹائی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2021 سے مارچ کے اختتام کے عرصے کے دوران دنیا بھر کے صارفین کی اپ لوڈ کردہ چھ کروڑ 19 لاکھ سے زائد ویڈیو ہٹائی گئیں۔ یہ ایپلیکیشن پر اپ لوڈ کی جانے والی کل ویڈیوز کے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ ایپلیکیشن کے مطابق حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 91.3 فیصد کسی کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل جب کہ 81.8 فیصد ویڈیوز کسی کے دیکھے جانے سے قبل ہٹائی گئیں۔ ایپ نے پاکستان سے 64 لاکھ 95 ہزار سے زائد ویڈیوز ہٹائیں جب کہ سب سے زیادہ ویڈیوز امریکہ سے ہٹائی گئی ہیں، ان کی تعداد 85 لاکھ 40 ہزار سے زائد رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here