نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں اکثریت سیاہ فام شہریوں کی ہے ،لوزیانا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی اکثریت سیاہ فارم افراد پر مشتمل ہے ، لوزیانا کے گورنر جان بیل ایڈورڈ نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے تمام مریضوں کو قومیت اور رنگ و نسل سے بالا تر ہوکر یکساں اہمیت اور علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، واشنگنٹن ، مشی گن اور دیگر ریاستوں کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والے افراد میں زیادہ تر تعداد سیاہ فام شہریوں کی ہے جن پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے ، مشی گن اور الانائے کے ادارہ صحت کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق مجمومی ہلاکتوں میں سے 40فیصد تعداد سیاہ فام شہریوں کی ہے ۔