نیویارک (پاکستان نیوز)منہاٹن ہسپتال کی ایمرجنسی ڈائریکٹر 49سالہ ڈاکٹر برین نے خودکشی کر لی ،تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر برین دن رات کورونا مریضوں کی دیکھ بھال میںمصروف تھیں اور ہر گھنٹے بعد موت کے مناظر سے بہت دلبرداشتہ تھیں جس کی وجہ سے ہسپتال نے انہیں رخصت پر بھی بھیج دیا تھا لیکن ڈیڑھ ہفتے آرام کرنے کے بعد وہ دوبارہ ملازمت پر پہنچیں اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے لگ گئیں جس پر ہسپتال انتظامیہ نے ان کو دوبارہ آرام کرنے کا مشورہ دیا لیکن انھوں نے منع کر دیا ، ڈاکٹر برین کے والد نے بتایا کہ وہ ہسپتال میں کورونا مریضوں کی ہلاکتوں سے بہت سے دکھی اور دلبرداشتہ تھی ، ڈاکٹر برین کسی قسم کے ذہنی مرض کا شکار نہیں تھیں ، پولیس نے ای میل کے ذریعے بتایا کہ رات گئے ہمیں کال موصول ہوئی تو باڈی کو ٹیسٹ کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی خود کشی کی تصدیق کر دی ۔