اسلام آباد(پاکستان نیوز)کورونا پر قابو پانے کی بروقت اور زبردست حکمت عملی، کامیاب سیاستدانوں میں عمران خان کا پہلا نمبر ہے۔برطانوی جریدے ایشین ورلڈ نے ٹاپ 10 سیاستدانوں کی فہرست جاری کردی۔اس فہرست میں وزیراعظم عمران خان نے بڑے بڑے عالمی رہنماﺅں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے ان ٹاپ 10 سیاستدانوں نے وائرس کے اثرات دور کرنے کے لیے سخت محنت کی۔عمران خان نے کورونا وبا کے دوران امدادی فنڈ شروع کیا۔بے روزگار افراد تک حکومت کی جانب سے بروقت مدد پہنچائی گئی۔فہرست میں کانگرس ویمن برائے نیویارک الیگزینڈریا کا دوسرا، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈن کا تیسرا، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا چھٹا اور معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کا ساتواں نمبر ہے۔برطانوی جریدہ کا کہنا ہے زلفی بخاری نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد کیلئے مشن کی قیادت کی اور بیرون ملک پھنسے ہم وطنوں کی واپسی پر بہترین کام کیا۔اس فہرست میں فن لینڈ کی وزیراعظم ثنا میرن چوتھے نمبر پر ہیں۔