غیرقانونی تارکین کولیگل سروسز فراہم کرنے کیلئے ”ڈگنٹی ایکٹ” متعارف

0
35

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کی حکومت نے غیر قانونی تارکین کے لیے دھماکے دار ”ڈگنٹی ایکٹ ” بل متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت ایسے تارکین جن کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں ہیں نہ صرف قانونی سٹیٹس مل جائے گا بلکہ وہ کسی بھی شعبے میں ملازمت بھی اختیار کر سکیں گے ، اس کے ساتھ ان کو ٹریولنگ کی بھی اجازت ہوگی ، 7سال کے عرصے کے لیے غیرقانونی تارکین ہیلتھ انشورنس حاصل کرنے کے بھی مجاز ہوں گے جس کے لیے ان کو اپنی جیب سے رقم ادا کرنا پڑے گی جوکہ سالانہ 700ڈالر کے قریب بنتی ہے ۔ غیرقانونی تارکین کی بڑی تعداد نے اس بل کو نجات دہندہ قرار دیتے ہوئے مستقبل کے لیے مزید فائدہ مند قرار دیا ہے۔ یہ سہولت صرف ان غیرقانونی تارکین کو دی جائے گی جن کا کرائم ریشو صفر ہوگا، جبکہ یہ لوگ 7 سال تک ملک بدری سے بھی بچ جائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here