عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی تیرہویں برسی

0
125

 

شکاگو میں پیپلزپارٹی کے سابق عہدیداران و اراکین نے قرآن خوانی وفاتحہ کا اہتمام کیا،شہید بی بی پاکستان کی وحدت کی حقیقی زنجیر تھی، بینظیر کی شہادت سامراجی سازشوں کا نتیجہ تھا:ملک آصف وشرکاء کا اظہار خیال

شکاگو(پاکستان نیوز)عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم، شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کا تیرہواں، یوم شہادت27دسمبر کو شکاگو میں پیپلزپارٹی کے سابق عہدیداران و جیالوں نے سادگی وعقیدت سے منایا۔شہید بی بی کے ایصال ثواب کے لئے کرونا کی پابندیوں کے باعث محدود پیمانے پر قرآن خوانی وفاتحہ کا اہتمام کیا گیا۔شہید بینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لئے جدوجہد وخدمات اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سابق سیکرٹری جنرل آصف ملک نے کہا کہ بی بی کی شہادت ان سامراجی قوتوں کی سازش تھی جو پاکستان کی وحدت وسالمیت کی دشمن رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر درحقیقت پاکستان کی وحدت ویکجائی کی علامت تھیں۔انہوں نے کہا کہ بینظیر اگر زندہ رہتیں تو پاکستان میں جمہوریت فروغ پاتی اور جوتیوں میں دال بانٹنے کی موجودہ صورتحال نہ ہوتی۔رانا جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بی بی کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی صرف اندرون سندھ تک محدود رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول اگر بھٹو اور بینظیر شہید کے فلسفہ پر حقیقی عمل کریں گے تب ہی وہ اپنی اور پارٹی کی کامیابی کو ممکن بنا سکتے ہیں۔پی ڈی ایم اور خود غرض سیاست دانوں کے ہاتھوں میں کھیلنا ان کی کامیابی نہیں ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here