نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ کی گولڈ میڈلسٹ ویمن ایتھلیٹ ٹوری بووی 32 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی ، بووی نے 2016 کے اولمپکس گیمز میں تین میڈل حاصل کیے تھے جبکہ 100 میٹر دوڑ میں امریکہ کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، ایتھلیٹ کی مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے بدھ کو ہلاکت کی تصدیق کی گئی، ٹوئیٹر پیغام میں کہا گیا کہ ہم بہت افسوس کے ساتھ بتانا چاہتے ہیں کہ امریکہ کی نوعمر خاتون ایتھلیٹ ٹوری دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئی ہیں ، ہم دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ ہیں ، اس موقع پر ٹوری کی امریکہ کا جھنڈا ہاتھ میں تھامے ہوئے تصویر بھی ساتھ ٹوئیٹر پر شیئر کی گئی۔