نیویارک(پاکستان نیوز) بھارتی نژاد امریکی تاجر عالمی بینک کے 14ویں صدر منتخب، بھارتی نژاد امریکی بزنس مین عالمی بینک کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے۔ عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق بھارتی نژاد امریکی تاجر اجے پال سنگھ بنگا کو صدر بائیڈن نے نامزد کیا تھا۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق عالمی بینک کے 25 رکنی ایگزیکٹو بورڈ نے نئے صدر کی منظوری دی۔ اجے پال سنگھ بنگا 5 سال کے لیے عالمی بینک کے صدر کا عہدہ 2 جون کو سنبھالیں گے۔ 63 سالہ اجے پال بنگا عالمی بینک کی صدارت کے واحد امیدوار تھے۔ عالمی بینک کے موجودہ صدر ڈیوڈ مالپاس جلد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔