غزہ (پاکستان نیوز) فلسطین کی 10 سالہ بچی اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری کی داستان سناتے پھٹ پڑی،معصوم ننھی فلسطینی بچی کی دل دہلادینے والی گفتگوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی، ایک دس سالہ بچی نے اسرائیلی بربریت کی داستان سناتے ہوئے کہااسرائیلی طیارے نہتے شہریوں اور بچوں پر بم برسا رہے ہیں لیکن اس صورتحال میں اسے سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کرے ،میں ہمیشہ بیماررہتی ہوں ،میں نہیں جانتی ،میں کچھ بھی نہیں کرسکتی،آپ یہ تباہی دیکھ سکتے ہیں،آپ مجھ سے کیاتوقع کرسکتے ہیں،میں اسے ٹھیک کروں؟میری عمرصرف دس سال ہے ،میں اس سے نمٹنے کیلئے اب کچھ نہیں کرسکتی،میں صرف ڈاکٹربننا چاہتی تھی یاکچھ اورتاکہ میں اپنے لوگوں کی مددکرسکوں لیکن میں اب نہیں کرسکتی،یہ تباہی جب میں دیکھتی ہوں میں حقیقت میں ہرروزروتی ہوں،ہم اس قسم کے ظلم کے حق دارکیوں ہیں؟ہم نے ایساکیاکیاجوہمارے ساتھ یہ ہورہاہے ،میرے خاندان کاکہناہے کہ اسرائیل ہم سے نفرت کرتاہے ،وہ ہم کوصرف اس لئے نہیں پسندکرتے کہ ہم مسلمان ہیں،کیامسلمان آپ کے ساتھ ایساکرتے ہیں؟ہمارے ارگردصرف بچے ہیں،آپ میزائل سے حملہ کیوں کرتے اوران کوشہیدکرتے ہیں؟یہ انصاف نہیں۔