نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک میئر کے لیے 8 امیدواروں کے درمیان براہ راسٹ مباحثہ 22 جون کو میڈیا پر نشر کیا جائے گا ، 22 جون بروز جمعرات کو میئر امیدواروں کے درمیان ہونے والی براہ راست بحث کو الیکشن کے حوالے سے فیصلہ کن بحث بھی قرار دیا جا رہا ہے ، این وائی 1 پر یہ مباحثہ شام سات بجے نشر کیا جائے گا ، اینڈریو ینگ اور ایرک ایڈمز کو نیویارک میئر کے امیدواروں میں سب سے موزوں قرار دیا جا رہا ہے ، گزشتہ سروے کے دوران ایرک ایڈمز نے اینڈریو ینگ کو مباحثے میں پیچھے چھوڑتے ہوئے نیویارک کے مسائل حل کرنے کے لیے مدلل دلائل پیش کیے تھے ، نیویارک میئر کے لیے سکاٹ سٹرنگر کو جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا ہے ، اس سے قبل شیون پول کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اینڈریو ینگ نے 53 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل کر کے برتری حاصل کی جبکہ ایرک ایڈمز 47 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، کیتھرائن گارشیا نے 8 فیصد رائے دہندہ افراد کی حمایت حاصل کی ۔