دنیا میں 2لاکھ؛جبکہ امریکہ میں ہلاکتیں 61ہزار سے تجاوز کر گئیں

0
125

نیویارک(پاکستان نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 32لاکھ 20ہزار 830تک جا پہنچی ہے جبکہ مجموعی طور پر 2لاکھ 28ہزار 239افراد اس مہلک وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 10لاکھ 64ہزار 572ہوگئی ہے جبکہ 61ہزار 669امریکی موت کی وادی میں جا چکے ہیں ،1لاکھ 47ہزار 411افراد صحت یاب ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔نیویارک میں کورونا کا شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3لاکھ 6ہزار 158 ہے ، 23 ہزار 474 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، اسی طرح نیو جرسی میں 1لاکھ 16ہزار 264 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور 6ہزار 770 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔پاکستان میں اس وقت کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15ہزار 759 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 346افراد اس وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، 4 ہزار 52 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here