امریکہ ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی طرف بڑھ رہا:سٹیفن مارچے

0
106

واشنگٹن(پاکستان نیوز ) منظر عام پر آنے والی ایک نئی کتاب نے امریکی ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ معروف صحافی سٹیفن مارچے نے 238صفحات پر مشتمل اپنی نئی تصنیف میں انکشاف کیا کہ امریکہ ٹکڑے ٹکڑے ہونے، خانہ جنگی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، مستقبل میں ملک کو تنازعات کی طرف دھکیلنے والے متعدد منظر ناموں کا ذکر کرتے ہوئے مصنف لکھتا ہے کہ 2021 میں کیپٹیل ہل پر حملہ موثر جمہوری بغاوت کے لئے محض ایک عمل تھا، اب بھی اندرون خانہ جمہوری بغاوت کا عمل تیزی سے جاری ہے، اگلی خانہ جنگی کا آغاز محض اتفاقاً ہو گا، مقامی تنازعات ملک کو اپنی لپیٹ میں لے کر مسلح تصادم کی شکل اختیار کر سکتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو پھر فوج اور مقامی پولیس کے جوان آمنے سامنے ہوں گے، ہو سکتا ہے کہ صدر کو قتل کر دیا جائے جس کا بھی کوئی تصور نہیں کرسکتا۔ مصنف مارچے اس خوفناک نوجوان قاتل کے بارے میں لکھتے ہیں کہ جب وہ ایسا خطرناک قدم اٹھائے گا تو کوی بھی حیران نہیں ہو گا، ایک قدرتی آفت جو نیویارک شہر کی متاثر کرسکتی ہے یا بائیو ہتھیاروں سے لیس ڈرونز جو کیپیٹل پر حملہ کر سکتے ہیں۔ مصنف مارچے نے آخری دو ابواب میں کہا کہ خطرات کو بڑھانا، انتہائی سیاسی اور جغرافیائی پولرائزیشن، دائیں طرف کی خاص بنیاد پرستی، خشک سالی اور دیگر آب و ہوا سے متعلق بحران ، یہ سب محرکات امریکہ میں نئی خانہ جنگی کی بنیاد ہو سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here