مزید 5 ریاستوںمیں ”بھنگ“ کی اجازت

0
185

 

نیویارک (پاکستان نیوز) تین نومبر کو صدارتی الیکشن کے ساتھ سینیٹ، ایوان زیریں، ریاستوں اسمبلیوں، ریاستی گورنرز اور ریاستی قوانین کے لیے بھی ووٹنگ ہوئی، کم از کم 34 ریاستوں کے ووٹرز نے نئے قوانین بنانے کے لیے بھی ووٹ ڈالے ، عوام نے ’بیلٹ میڑرس‘ کے لیے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ’بیلٹ میڑرس‘ دراصل عوام کی رائے کے ذریعے کی جانے والی قانون سازی کو کہا جاتا ہے ، اسی دوران کم از کم 5 ریاستوں نے ’بھنگ‘ کو قانونی طور پر تفریحا یا علاج کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دے دی، ’بیلٹ میڑرس‘ کے ذریعے ریاست نیو جرسی، ایریزونا، جنوبی ڈکوتا، مسیسپی اور مونٹانا کے عوام نے ’بھنگ‘ کے استعمال کو جرم سے نکالنے کے لیے ووٹ کاسٹ کیے۔ مجموعی طور پر 34 ریاستوں میں 202 نئے قوانین بنائے گئے ، پہلے ہی 11 ریاستوں میں ’بھنگ‘ کے قانونی استعمال کی اجازت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here