واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکہ کے شہریوں کی اکثریت ملک کے موجودہ حالات سے اکتا گئی ہے ، سی این این کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ کی 74 فیصد آبادی اس وقت ملک کی موجودہ صورتحال سے ناخوش اور انتہائی ناراض ہے ، سروے کے دوران 69 فیصد نوجوانوں نے کہا کہ وہ امریکہ کے موجودہ حالات سے بددل ہوگئے ہیں ، ان رائے دہندگان میں 91 فیصد ری پبلیکنز ، 72 فیصد آزاد اور 49 فیصد ڈیموکریٹس شامل تھے ۔77 فیصد نوجوان بائیڈن حکومت کے بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے بھی ناخوش ہے اور انھوں نے کہا کہ ملک میں غیر قانونی تارکین کی آمد کے سلسلے کو بند ہونا چاہئے ۔ سی این این کی تجزیہ کار ایجسٹا نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد اس وقت ملکی حالات میں بہتری کی خواہاں ہے ۔