ملازمتوں میں 7 فیصد ریکارڈ اضافہ

0
100

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ملک میں نئی ملازمتوں میں ایک مرتبہ پھر ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے ، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رضا کارانہ طور پر اپنی ملازمتوں سے استعفیٰ دینے والے ملازمین کی تعداد میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے جوکہ مارکیٹ پر ملازمین کے اعتماد کی بنیادی وجہ ہے ۔ رواں برس جولائی کے دوران نئی ملازمتوں کی تعداد 7 لاکھ 49ہزار سے بڑھ کر 10.9 ملین تک جا پہنچی ہے جوکہ اب تک سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے ، اکانومسٹ پول کے مطابق اس وقت لیبر مارکیٹ میں نئی پیدا ہونے والی ملازمتوں کی تعداد 10 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جس میں ہیلتھ کیئر اور سوشل اسسٹنٹس کی ملازمتیں نمایاں ہیں جبکہ فنانس اور انشورنس کمپنیاں بھی ملازمین کو بڑی تعداد میں ہائر کر رہی ہیں ، نئی ملازمتیں پیدا ہونے کی شرح 6.5 فیصد سے 6.9 فیصد تک جا پہنچی ہے ، ملازمین بھرتی کرنے کی شرح میں معمولی کمی آئی ہے جوکہ 4.7 سے کم ہو کر 4.5 فیصد پر آ گئی ہے ، انڈیڈ ہائرنگ لیب کے ڈائریکٹر نک بنکر نے بتایا کہ ملازمتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے اب ملازمین کے پاس کافی چوائس ہے کہ وہ اپنی مرضی اور متوقع تنخواہ والی ملازمتوں کو ترجیح دیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here