ڈالر 170 روپے کے قریب پہنچ گیا

0
99

کراچی(پاکستان نیوز)ڈالر کی قدر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 170 روپے کے انتہائی قریب پہنچ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں75پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید168.90روپے اور قیمت فروخت169 روپے پر جا پہنچی۔ اسی طرح مقامی اوپن مارکیٹ میں 80پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 169.20 روپے اور قیمت فروخت169.60 روپے ہو گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here