واشنگٹن (پاکستان نیوز)جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر اور اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے 2024 کیے لیے صدارتی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے ، 51 سالہ نکی ہیلی نے ٹوئیٹ کیا کہ اب نئی نسل کا وقت ہے، ان کو موقع ملنا چاہئے، ہل کی رپورٹ کے مطابق یہ پیغام ایک ویڈیو کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے جس میں ہیلی ایک پرجوش لہجے میں کہتی ہیں کہ میں ہندوستانی تارکین وطن کی قابل فخر بیٹی تھی ـ نہ سیاہ، نہ سفید،وہ کہتی ہیں میں مختلف تھی ، نکی ہیلی سابق صدر ٹرمپ کو چیلنج کرنے والی پہلی GOP امیدوار بن گئی ہیں، جنہوں نے نومبر میں اپنی انتخابی مہم شروع کی تھی۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اگر ہیلی نامزدگی جیت جاتی ہیں تو ریپبلکن ٹکٹ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون اور پہلی ایشیائی امریکی ہوں گی۔پوسٹ کے مطابق ہیلی نے پہلے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کے خلاف انتخاب نہیں لڑیں گی، جس کی کابینہ میں وہ خدمات انجام دے رہی تھیں، لیکن حالیہ مہینوں میں اس نے اپنا راستہ بدل دیا۔ تبدیلی دراصل ٹرمپ کی مدد کر سکتی ہے۔ایک سروے کے مطابق ٹرمپ اور فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس سے آگے ایک اضافی امیدوار بھی (جس نے ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے) ٹرمپ مخالف ووٹ کو GOP کے اندر تقسیم کر سکتا ہے اور نامزدگی کے لیے ٹرمپ کا راستہ آسان بنا سکتا ہے۔