مقبوضہ کشمیر کی صورتحال نہ ختم ہونے والی داستان الم ہے، سابق بھارتی وزیر خزانہ

0
145

نئی دہلی:

سابق بھارتی وزیر خزانہ اور کانگریس کے اہم رہنما چدم برم نے اپنے کالم میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کو نہ ختم ہونے والی داستان الم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی ہے اور پوری وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق بھارتی وزیر خزانہ چدم برم نے انڈین ایکسپریس میں شائع ہونے والے اپنے کالم کا لنک شیئر کیا ہے، انہوں نے اپنے کالم کا عنوان ’’ نہ ختم ہونے والی داستان الم‘‘ رکھا اور گزشتہ برس 5 اگست کو کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے اب تک قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید، زخمی اور غیر قانونی طور پر گرفتار ہونے والوں سے متعلق اعداد و شمار بھی قلم بند کیے۔

اپنے کالم میں سابق وزیر خزانہ نے لکھا کہ تاریخ میں کبھی بھی بھارت کو مقبوضہ کشمیر جیسے لاک ڈاون کا سامنا نہیں کرنا پڑا جہاں عوام کو حق آزادی اظہار رائے سے محروم کردیا گیا ہے اور عوام کو بھی اخبارات، ٹیلی ویژن، موبائل، ٹیلیفون، انٹرنیٹ، اسپتالوں، تھانوں، عدالتوں اور منتخب نمائندوں تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here