ٹرمپ رپورٹرز کی جیل میں شادی کا مذاق اُڑانے پر تنقید کی زد میں

0
120

نیویارک (پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ رپورٹرز کی جیل میں قیدیوںسے شادی کے مذاق پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں،ٹرمپ جیل میں قیدیوں سے ناروا سلوک کے متعلق اکثر بات کرتے ہیں جس کا مقصد ان کے مسائل کو حل کرنا ہے لیکن ناقدین کے مطابق ٹرمپ قیدیوں کے مسائل کی بجائے ان کا مذاق اُڑانے کو ترجیح دیتے ہیں جیسا کہ وہ اپنے جلسوں کے دوران اکثر کرتے دیکھے اور سنے گئے ہیں، ناقدین کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے نفرت انگیز انداز میں اپنی پری مڈٹرم ریلی کو ختم کیا، ہاؤس کی سپیکر نینسی پیلوسی کو ”ایک جانور” قرار دیا، سزائے موت کی حمایت کرتے ہوئے، سابق صدر نے پیر کی رات اوہائیو میں ایک ریلی میں کہا لیکن آپ کو معلومات بہت آسانی سے مل جاتی ہیں۔ رپورٹر جیل چلا جاتا ہے۔ جب رپورٹر کو معلوم ہو گا کہ اس کی شادی ایک ایسے قیدی سے ہونے جا رہی ہے جو انتہائی مضبوط، سخت اور مطلبی ہے، تو وہ کہے گا، ‘آپ جانتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میں آپ کو معلومات دینے جا رہا ہوں۔یہ پہلی بار نہیں تھا کہ ٹرمپ نے جیل میں صحافیوں کے ساتھ زیادتی کا قصہ سنایا ہو۔ انہوں نے گزشتہ ماہ ٹیکساس میں ایک ریلی میں اسی خیالی تصور کو بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ رپورٹر جیسے ہی اسے یہ احساس ہوگا کہ وہ “بہت جلد کسی اور قیدی کی دلہن بننے والے ہیں” لیکر کی شناخت ترک کر دے گا۔ سامعین قہقہوں سے پھٹ پڑے، بالکل اسی طرح جیسے انہوں نے پیر کی رات اوہائیو میں کیا تھا۔ٹرمپ اب اپنی وائٹ ہائوس میں اپنی آئندہ مدت کے لیے پر تول رہے ہیں ، اور حلیفوں سے اس سلسلے میں مشاورت کر رہے ہیں کہ اگر وہ دوبارہ حکومت میں آتے ہیں تو کس طرح اپنے مقاصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here