پاکستان نیوز کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف سینیٹ کو ایکشن الرٹ

0
72

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستان نیوز نے اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینیوں کیخلاف جارحیت کیخلاف آواز بلند کرنے کے لیے سینیٹ سے ایکشن کا مطالبہ کر دیا ہے ، اس ایکٹ کو امریکی نمائندہ بیٹی میک کولم (DـMN) نے سپانسر کیا ہے اور کانگریس کے 16 ممبران کے تعاون سے اس کی سرپرستی کی گئی ہے۔ اس اقدام کو CAIR اور 75 سے زیادہ دیگر سول سوسائٹی تنظیموں اور گروپوں کی حمایت حاصل ہے۔ دی کونسل آن امریکنـاسلامک ریلیشنز (CAIR)، جو ملک کی سب سے بڑی مسلم شہری حقوق اور وکالت کی تنظیم ہے، تمام امریکیوں پر زور دے رہی ہے کہ دیگر افراد نہتے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے شروع کردہ مہم میں بھرپور ساتھ دیں، امریکی ایوان نمائندگان نے کانگریس وومن بیٹی میک کولم (DـMN) کی تعاون اور حمایت کے لیے حال ہی میں “اسرائیلی فوجی قبضے کے ایکٹ کے تحت رہنے والے فلسطینی بچوں اور خاندانوں کے انسانی حقوق کا دفاع” کو دوبارہ متعارف کرایا ہے۔ بل کو متعارف کروانے میں کانگریس کے 16 اضافی ممبران نے تعاون کیا ہے۔جمعہ کو متعارف کرائی گئی یہ اہم قانون سازی اسرائیلی فوجی قبضے میں رہنے والے فلسطینی بچوں اور خاندانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ہے، جو طویل عرصے سے اسرائیلی حکومت کی ظالمانہ اور جابرانہ نسل پرستی کی پالیسیوں کا شکار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here