5سال کیلئے روزگار کارڈ کی فراہمی

0
65

واشنگٹن (پاکستان نیوز) حکومت کی جانب سے امریکیوںکو پانچ سالوں کے لیے روزگار کارڈ ز کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے ملک میں وسیع ہندوستانی آبادی کو فائدہ پہنچنے کی اُمید ہے کیونکہ ایک حالیہ مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ تقریباً 10 لاکھ ہندوستانی روزگار پر مبنی گرین کارڈ کے لیے قطار میں لگے ہوئے ہیں۔ اس اقدام سے ملک میں رہنے والے ہزاروں ہندوستانیوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے جن میں گرین کارڈ کا انتظار کرنے والے بھی شامل ہیں۔ایمپلائمنٹ اتھورائزیشن ڈاکومنٹس (EADs) پر کارروائی کرنے میں جاری بیک لاگ کو دور کرنے کے لیے، یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) نے حال ہی میں EAD کے کچھ زمروں کے لیے زیادہ سے زیادہ میعاد کو پانچ سال تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ آنے والے سالوں میں EADs کی تجدید کے لیے نمایاں طور پر کم نئے فارم Iـ765، ایمپلائمنٹ اتھارٹی کے لیے درخواست موصول ہوں گی، جس سے پروسیسنگ کے اوقات کو کم کرنے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here