واشنگٹن(پاکستان نیوز) ”واشنگٹن پوسٹ“ نے اپنی ایک رپورٹ میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی سفارتکاری کو ناکام اور امریکہ کو تھلگ کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کو ختم کرنے، ایران کے خلاف عالمی دباﺅ مہم کی ناکامی اور وینزویلا کی آمرانہ حکومت کو بے دخل کرنے کے لیے جتنی کوششیں کیں وہ سب ناکام رہیں۔رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چین نے سنکیانگ کے علاقے میں نسل کشی کی واشنگٹن کی جانب سے بغیر کسی مزاحمت کے ہانگ کانگ میں چلنے والی آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوششوں میں بہت دیر کردی پومپیو محکمہ خارجہ میں درجنوں سینئر عہدوں کو پُر کرنے میں بھی ناکام رہے پومپیو سے سینئر لوگوں کو کھڈے لائن لگا دیا گیا یا انہوں نے مجبوراً اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ایک سروے کے مطابق2016اور2019کے درمیان ان لوگوں میں34فیصد اضافہ ہوا ہے جنہوں نے محکمہ خارجہ میں ایمانداری اور دیانتداری کی اعلیٰ سطح کو برقرار نہیں رکھا شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ پومپیو نے خود کانگریس سے قانونی مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔