پیدائشی شہریت ختم کرنے کا اعلان

0
15

واشنگٹن (پاکستان نیوز) نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی لاکھوں تارکین کو ملک بدر کا اعلان کر دیا جبکہ تارکین کے بچوں کو ملنے والی پیدائشی شہریت بھی ختم کر نے کا اعلان کیا ہے، نو منتخب امریکی صدر نے این بی سی کے پروگرام میٹ دی پریس کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہیں امریکا میں موجود تمام غیر قانونی تارکین کو ملک بدر کرنے اور پیدائشی شہریت ختم کرنے سمیت انتخابی مہم میں کیے گئے تمام وعدوں کو فوری پورا کرنا ہوگا۔انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنی پہلی مدت میں منظور کردہ ٹیکس کٹوتیوں میں توسیع کے لئے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اسقاط حمل کی گولیوں پر پابندی لگانے کی کوشش نہیں کریں گے تاہم وہ فوری طور پر لاکھوں غیر قانونی تارکین کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر حملے کے کیس میں گرفتار افراد کو صدارت کے پہلے ہی دن معافی دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں نے جیل میں حد سے زیادہ سخت سلوک برداشت کیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران بھی کئی مرتبہ پیدائشی شہریت فراہم کرنے پر بائیڈن حکومت کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی سرزمین میں پیدا ہونے والے کسی بھی بچے کو خود بخود امریکی شہریت کا اہل قرار دینے سے متعلق قائد و ضوابط تبدیل ہونے چاہئیں۔ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس صورتحال میں فوجی دستوں اور مقامی رہنماؤں پر انحصار کریں گے، اور ان لوگوں کے لے مہم چلائیں گے جو ان کے ملک بدری کے ایجنڈے کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ یو ایس سی آئی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2023 تک، تقریباً 18 لاکھ لوگ روزگار پر مبنی گرین کارڈ کے منتظر ہیں، اور ان میں انڈین شہریوں کی تعداد 12 لاکھ ہے۔کانگریشنل ریسرچ سروس کا اندازہ ہے کہ اگر قوانین اور طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تو یہ اعداد و شمار 2030 تک بڑھ کر 21,95,795 ہو جائیں گے۔اس کا مطلب ہے کہ اب اس کیٹیگری سے درخواست دینے والے افراد کو گرین کارڈ کے لیے تقریباً 195 سال انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔اس وقت ای بی ون کیٹیگری کے تحت درخواست دینے والے 143497 افراد گرین کارڈ ملنے کے منتظر ہیں۔ جبکہ ای بی ٹو اور ای بی تھری کے تحت درخواستیں دینے والوں کو مزید انتظار کرنا ہے۔ای بی ٹو کیٹیگری میں 838784 افراد اور ای بی تھری کیٹیگری 277162 افراد گرین کارڈ ملنے کے منتظر ہیں۔ یہ بھی اندازہ لگایا گیا ہے کہ گرین کارڈ ملنے سے پہلے دو لاکھ سے زیادہ لوگ مر جائیں گے۔خاص طور پر ای بی 2 کیٹیگری میں گرین کارڈ کے لیے لمبی قطار کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گرین کارڈ کے لیے پہلے سے جمع درخواستوں پر فیصلے کرنے کے لیے گذشتہ دس بارہ سالوں سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here