جرسی سٹی کی مسجد میں ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار

0
338

نیویارک(پاکستان نیوز) جرسی سٹی مسجد میں گن پوائنٹ پر دو افراد کو لوٹنے والے ملزم کو نیورک سے حراست میں لے لیا گیا ہے، جرسی سٹی پولیس نے 47 سالہ ملزم پٹ فورڈ کو 26 جنوری کو حراست میں لیا تھا، ملزم کی کار سے منشیات بھی برآمد ہوئیں، پولیس کے مطابق ہیروئن ، ہتھیار اور کریڈٹ کارڈز برآمد کیے گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو نمازی مسجد میں عبادت میں مشغول تھے جیسے ہی نماز سے فارغ ہوئے تو ملزم نے دونوں کے سر پر اپنا پسٹل رکھ دیا اور جیب سے پیسے نکالنے کا مطالبہ کیا جس پر نمازیوں نے سب کچھ نکال کر دے دیا اور ملزم موقع سے رفو چکر ہوگیا ، پولیس نے ملزم کو عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here