نیویارک(پاکستان نیوز) کورونا وائرس کے خلاف نئی ویکسین کا اعلان کرنے کے بعد امریکی کمپنی فائزر اور جرمن بیونٹیک اب پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ یہ کئی ماہ کے انتظار کے بعد انسانیت کو سکھ کا سانس لینے میں مدد دے سکتی ہے، لوگ اس طرح کی خوش خبری کے منتظر ہیں۔ الرجل ویب سائٹ کے مطابق جرمن کمپنی بیونٹیک میں یوگور شاہین اور اوزلم تیوری جو میاں بیوی ہیں، کامیاب ویکسین کی تلاش کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں جس سے کوویڈ 19 کی وبا کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ گذشتہ برسوں میں حاصل ہونے والی بڑی کامیابی اور اپنی کمپنی کی قدر میں اضافے کے باوجود جرمن ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کمپنی میں کام پر جاتے ہیں جبکہ ان کی کمپنی کی مالیت اب تقریباً 25 ارب ڈالر ہے۔