یورپین یونین سکالر شپ پروگرام میں پاکستانی طلبا پھر سر فہرست

0
23

لندن(پاکستان نیوز) یورپین یونین کے اراز مس منڈس سکالر شپ پروگرام میں پاکستانی طلبا ایک بار پھر سر فہرست رہے ہیں۔ یورپین یونین کے اسلام آباد میں واقع آفس کے مطابق یورپین یونین کے اراز مس منڈس سکالر شپ پروگرام 2024 کے تحت دنیا بھر کے طالبعلموں کیلئے جاری سکالر شپ پروگرام میں 189 پاکستانی طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح یہ مسلسل تیسر ا سال ہے جب پاکستانی طالبعلم اس سکالر شپ کے حصول . میں سرفہرست ہیں۔ یورپین آفس کے مطابق اس سال ایراز مس منڈس پروگرام کے تحت 137 ممالک کیلئے مجموعی طور پر 2603 وظائف رکھے گئے تھے جس میں سے 189 وظائف پاکستان نے حاصل کیے ہیں جبکہ دیگر ممالک میں سے انڈیا 146 ، میکسیکو 121 ، بنگلہ دیش 119 ، نائجیر یا 97 اور برازیل 84 سکالرشپس کے ساتھ نمایاں رہے۔ جن پاکستانی طلبا نے یہ اسکالرشپ حاصل کی ہیں وہ بہت جلد آسٹریا، حکیم ، چیک ریپبلک، اسٹونیا، فرانس، فن لینڈ ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئر لینڈ ، اٹلی، مالٹا، لیٹویا، ناروے، نیدر لینڈز، پرتگال، پولینڈ ، سویڈن، اسپین، سلوینیا، سربیا، اور ترکی کی مختلف جامعات میں اپنی تعلیم کے حصول کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here