کیا امریکا میں کورونا وائرس کا علاج کلوروکوئن دوا سے ہورہا ہے؟

0
168

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز) چین اور فرانس میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والی ایک دوا کے حوصلہ افزا تنائج سامنے آئے جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے اس دوا کی منظوری دے دی لیکن ایف ڈی اے نے ان کے اس بیان کی فوری تردید کردی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اس نئے وائرس کا علاج کرنے کے لیےانسداد ملیریا کی دوا پر تیزی سے کام کررہا ہے۔ صدر کا مزید کہنا تھا کہ ‘اس (دوا) کے نہایت حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور ہم اس کی فوری دستیابی یقینی بنائیں گے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘ ایف ڈی اے بہت اچھا کام کررہا ہے اور انہوں نے منظوری کے طریقہ کار کے تحت اس (دوا کی) منظوری دے دی ہے’۔ دوسری جانب رپورٹ میں کہا کہ صدر کی جانب سے یہ دعویٰ کہ ایف ڈی اے نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے کلوروکوئن کی منظوری دے دی، غلط ہے۔ سی این این نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد ایف ڈی اے نے ایک بریفنگ دیتے ہوئے یہ واضح کردیا کہ انہوں نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے نہ تو کلوروکوئن کی منظوری دی نہ کسی اور دوا کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here