نیویارک (پاکستان نیوز) ڈیموکریٹس کے چھ میئرز نے دوسرے دور حکومت کے لیے صدر ٹرمپ کی حمایت کر دی ہے ، اس سلسلے میں ڈیموکریٹس کے میئرز نے صدر کے نام خط بھی تحریر کیا جس میں صدر کو بھرپور حمایت اور اعتماد کا یقین دلایا گیا ہے ، خط پر ورجینیا کے میئر لیری کوفی ، میئر جان چامپا ، میئر چک نوواک ، ہاربر میئر کرس سوانسن اور دیگر نے خط پر اپنے دستخط بھی کیے ، میئرز نے دوسرے دور انتخاب کے لیے نائب صدر مائیک پینس کی قیادت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔