ٹورنٹو میلے میں فائرنگ ؛2افراد ہلاک

0
8

ٹورنٹو (پاکستان نیوز) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ثقافتی میلے کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی پولیس ایمرجنسی نے بتایا کہ ٹورنٹو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں 5 افراد زخمی اور دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ افسران نے جائے وقوع پر گولیاں لگنے سے زخمی 5 افراد کو پایا، دو افراد موقع پر دم توڑ چکے تھے تاہم زخمی افراد کی حالت کے باریمیں مزید نہیں بتایا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مڈٹان میں سالانہ لاطینی ثقافتی میلہ سالسا آن سینٹ کلیئر فیسٹول میں پیش آیا۔حکام نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جائے وقوع سے دور رہیں اور پولیس کی ہدایات پرعمل کریں کیونکہ اس وقت واقعے کی تفتیش اور دیگر اقدامات جاری ہیں۔ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے سے افسردہ ہوں اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ ان کا مکمل تعاون ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے دوران مارے گئے افراد کے لواحقین اور زخمیوں سمیت تمام افراد جو اس واقعے میں متاثر ہوئے ان سب کے لیے دعاگوہ ہوں۔ٹورنٹو پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ میں جاری کی گئیں تفصیلات کے علاوہ مزید وضاحت کرنے سے گریز کیا۔پولیس نے کہا کہ واقعے کے حوالے سے جیسے ہی مزید معلومات دستیاب ہوں گی تو آگاہ کیا جائے گا جبکہ فوری طور پر ملزمان، فائرنگ کی وجوہات اور گرفتاریوں کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here