روس کا یورپ ، ایشیائی ممالک کی مشترکہ سلامتی کا منصوبہ

0
12

آستانہ (پاکستان نیوز) روسی صدر پوٹن نے یورپ میں سکیورٹی آرڈر کے نام پر امریکی بالا دستی کو چیلنج کرنے کے لیے یوریشین سکیورٹی آرڈر کے نام سے یورپ اور ایشیائی ممالک کی مشترکہ سلامتی کے لیے ایک نیا نظام پیش کیا ہے ۔ انہوں نے روس اور چین کو باہم ملاتے ہوئے یورپی ملکوں کے لیے بھی ایک نئے سیکیورٹی آرڈر کی تخلیق کا تصور پیش کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سیکیورٹی آرڈر کا مقصد خطے میں امریکی بالا دستی کو چیلنج کرنا اور یورپ وایشیا کے ملکوں کے درمیان سلامتی کے امور پر قربت پیدا کرتے ہوئے سرد جنگ کے بعد امریکہ کے یورپی اتحادیوں کو بھی اس جانب مائل کرنا ہے۔ صدر پوٹن قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا روس کا ہدف ایک قابل عملسکیورٹی آرڈر پیش کرنا ہے۔ جو یورو سیترک اور یور واٹلانٹک قسم کے پرانے ماڈلز کی جگہ لے سکے۔ جس کا حصہ بننے کے بعد ملکوں کو ان کے حوالے سے الگ سے بھی فوائد ملیں اور اجتماعی سلامتی کے تقاضے بھی ممکن ہوسکیں۔ پیوٹن آستانہ میں سکیورٹی کا نفرنس سے خطاب کر رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here