مارک لیوین ڈیموکریٹک پارٹی کے مستقبل اور اسرائیل سے متعلق پیشگوئی

0
8

واشنگٹن (پاکستان نیوز)نیوز چینل فوکس نیوز کے معروف میزبان مارک لیوین 2028 کی صدارتی دوڑ کے حوالے سے کی گئی ایک سیاسی پیشگوئی پر ردعمل دیتے ہوئے شدید جذباتی ہو گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے رو پڑنے کی بحث چھڑ گئی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب ڈیموکریٹک پارٹی کے ہمدرد اور معروف سٹریمر حسن پیکر نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2028 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کا کوئی بھی امیدوار کسی بھی صورت میں اسرائیل کا حامی نہیں ہوگا۔ جب فوکس نیوز کے پروگرام میں شین ہینیٹی نے مارک لیوین سے اس بیان پر موقف مانگا تو انہوں نے ایک طویل آہ بھری، اپنا چشمہ اتارا اور انتہائی سنجیدہ و غمگین انداز میں بات کرتے ہوئے حسن پیکر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ لیوین نے انہیں ایک گھٹیا انسان قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ کمیونسٹ چین اور ماؤ زیڈونگ کی تعریف کرتے ہیں۔ اس نشریات کے بعد حسن پیکر نے ایکس پر ان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کا مذاق اڑایا اور سوال کیا کہ کیا یہ شخص واقعی رو رہا ہے۔ سابق صدر رونالڈ ریگن کی انتظامیہ میں شامل رہنے والے مارک لیوین کا شمار کبھی ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ترین حامیوں میں ہوتا تھا، تاہم جون کے مہینے میں ایران کے ساتھ ہونے والے عارضی امن معاہدے کے بعد انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر ایران کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے جواب میں ٹرمپ کے مشیروں نے ان پر اسرائیل کے مفادات کے لیے کام کرنے کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here