ڈیلٹا وائرس میں اضافہ:بیروزگار وںکی تعداد میں کمی

0
74

نیویارک (پاکستان نیوز)بھارتی کرونا وائرس ڈیلٹا ویرئنٹ کے کیسز میں اضافے کے باوجود ملک میں بے روزگاری الائونس کے لیے اپلائی کرنے والے افراد کی تعداد میں 14ہزار تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے بے روزگاری الائونس کے لیے اپلائی کرنے والے شہریوں کی تعداد تین لاکھ 54 ہزار تھی جو رواں ہفتے کم ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔ رواں سال جولائی کے دوران 9 لاکھ 43 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں جبکہ بے روزگاری کی شرح میں 5.4 فیصد کی تاریخی کمی سامنے آئی ہے ، کرونا کے آغاز کے موقع پر اپریل 2020 کے دوران ملک میں بے روزگاری کی شرح 14.8 فیصد تک پہنچ چکی تھی جو اب کم ہو کر 5.4 فیصد ہوگئی ہے ۔ واضح رہے کہ ملازمتوں میں اضافے اور بے روزگاری کی شرح میں تاریخی کمی سے بائیڈن حکومت کے ناقدین کو منہ کی کھانی پڑ گئی ہے کیونکہ بائیڈن حکومت کو بے روزگاری میں اضافے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here